ایسا لگ رہا ہے معاشی بحران بہتر نہیں ہوگا، مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بلاول
بلاول بھٹو نے کہا کہ ری سیٹ یا ری بوٹ جمہوری انداز میں ہونا چاہیے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو سسٹم کی بحالی سے متعلق بحث کرنی چاہیے، پارلیمان کو فعال کرنا ہے تو ملک کے تمام فیصلے پارلیمان میں ہی ہونے ہیں، جو فیصلے پارلیمان کے باہر طے ہوتے ہیں وہ حتمی نہیں ہوتے۔۔