غلامی قبول نہیں، پہلے دن سے رجیم چینج کیخلاف آواز بلند کی، ناصر عباس

November 26, 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ،خصوصی نامہ نگار) آزادو خودمختار پاکستان کی جدوجہد کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے تمام کارکن عمران خان کی کال پر گھروں سے باہر نکلیں۔ ہمیں غلامی قبول نہیں‘ یہ بیانیہ اصولی اور قومی جذبات کا آئینہ دار ہے۔ پہلے دن سے ہی رجیم چینج کیخلاف آواز بلند کی۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ الائنس کسی لالچ یا اقتدار کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کی سربلندی کیلئے ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 26نومبر کو وزارت عظمیٰ یا حکومت مانگنے نہیں آ رہے بلکہ شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عوام کے ذہنوں میں تبدیلی آ چکی ہے۔