تین لڑکیوں سمیت 4 افراد اغواء

November 26, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد میں تین لڑکیوں اور ایک لڑکے کو اغوا ءکر لیا گیا ۔ تھانہ ویسٹریج کی حدود سے لقمان کی بہن (ف) کو، ائیر پورٹ کی حدود سے آدم کی بیٹی (ز) کو اغواء کر لیا گیا ۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین فور سے صوبیہ بی بی کی 13سالہ بیٹی کو چار افراد زبردستی اٹھا کر لے گئے ۔ پولیس نے عبدالرحمانٰ ، عبدالشکور اور دو نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ نون کے علاقے آئی چودہ سے محمد علی کے بھانجے سبحان اللہ کو اغواء کر لیا گیا ۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے میرا بادی میں( م )کے چھ سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، مدعی مقدمہ نے محلے کے دکاند ار عبدالقدیر پر زیادتی کا الزام لگایا ۔ تھانہ وارث خان پولیس کو( ن) نے رپورٹ درج کرائی کہ کہ میرے8 سالہ بیٹے نے بتایاعادل چھت پرلے گیا، بداخلاقی کی کوشش کی اورتھپڑمارے۔