گن پوائنٹ پر لوٹنے میں ملوث گینگ کے چار ارکان گرفتار

November 26, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کیپٹل پولیس نے گن پوائنٹ پر لوٹنے میں ملوث گینگ کے چارارکان کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت وقار، محب ، شہریار اور گل محمد کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر لا کھو ں روپے مالیت کے موٹرسائیکل، نقدی، مو با ئل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ دریں اثناء راولپنڈی پولیس نے منشیات اور دو پستول برآمد کر کے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔43 پیشہ ور بھکاریوں کو بھی دھر لیا گیا۔