سودی نظام کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، جماعت اسلامی

November 26, 2022

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر گذشتہ روز ملک بھر میں یوم انسداد سود منا گیا۔راولپنڈی میں مظاہرہ صادق آباد چوک میں کیا گیا ۔مظاہرہ سےرضا احمد شاہ، قاضی ظہیر ، اسد رضا شیخ خالد گکھڑ،زاہد کیانی ایڈووکیٹ دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ سود کی حرمت قر آن اور احادیث مبارکہ سے واضع ہے۔وفاقی شرعی عدالت دو مرتبہ پاکستان میں سودی نظام کے خاتمے کے احکامات دے چکی ہے۔ مگر افسوس کہ ہمارے حکمران مغرب سے ڈرتے ہوئے سود کے نظام کو ختم کرنے سے ہچکچاتے ہیں ۔مقررین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدے کو پورا کرنے کے حوالے سے پورا روڈ میپ دے اور سودی نظام کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے جائیں ۔