پلاٹ لائن سے باہر جنگلوں اور تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن

November 26, 2022

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے عملہ نے گزشتہ روز بھی تجاوزات خاتمہ کیلئے آپریشن کیا۔ شہری علاقوں میں پلاٹ لائن سے باہر تجاوزات جس میں فنسز لوہے کی گرلز اور کانٹے دار تار ریمپ اور سی ڈی اے زمین پر بنائے گئے غیر قانونی لان کو ختم کیا گیا۔ سیکٹر G-8,G-9-,G-10 ،I-10 اور سیکٹر E-11 فنسز کو ختم کیا گیا ۔ بری امام اور پارک روڈ میں تعمیرات کو گرا کر 5 ٹرک سامان بھی ضبط جبکہ غیر قانونی لان ختم کر کے 4 کنال زمین واگزار کر الی گئی۔ سیکٹر سے بھی پر تجاوزات ہٹا دی گئیں ۔ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ کا کہنا ہے کہ پلاٹ لائن سے باہر تجاوزات کے خلاف آئندہ بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔