پی ٹی آئی کارکنان آزادی مارچ میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرینگے، رابعہ بصری

November 26, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)ایم پی اے و ہیلتھ کمیٹی کی چیئرپرسن وخواتین ونگ کی صدر رابعہ بصری نے کہاہے کہ 26 نومبر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آزادی مارچ میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی، عوام کی خدمت پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے، پی ٹی آئی عوامی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے کر حقیقی تبدیلی کی راہ ہموار کرے گی، ایم پی اے نے کہاکہ پی ٹی آئی اب ایک عوامی قوت بن چکی ہے لوگوں کا تحریک انصاف اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر اعتماد بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت پر ہوتے ہیں نہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے اور نہ کسی کو اسکے حق سے محروم کیا جاتاہے، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں اس وقت ملک کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے حقیقی آزادی مارچ ہر حال میں کامیاب ہوگا کیونکہ عوام آزادی مارچ میں عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں او ر ہرضلع وحلقے سے ہزاروں کی تعدادمیں کارکنان شرکت کرینگے اور عوام کا سمندر اپنے قائدعمران خان سے یکجہتی کا اظہار کرینگے، انہوں نے کہاکہ امپورٹیڈ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام کمر توڑ مہنگائی کا شکارہے اور اس امپورٹیڈ حکومت سے نجات چاہتی ہیں۔