خانیوال اسٹیشن کے قلیوں کیلئے مخیر شخصیت کیجانب سے پچاس ہزار کا عطیہ

November 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میاں چنوں سے تعلق رکھنے والی مخیر شخصیت حاجی سراج الدین نے خانیوال ریلوے ا سٹیشن کے قلیوں کے لئے پچاس ہزار روپے عطیہ کیا،یہ رقم ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان شاہد رضا نے گزشتہ روز قلیوں میں تقسیم کی۔ ڈی سی او شاہد رضا، رانا شفیق احمد ا سٹیشن سپرنٹنڈنٹ خانیوال رانا شفیق احمد اورسینئر گروپ انسپکٹر ریلوے خانیوال محمود علی بھی موجود تھے۔