نشتر ہسپتال سے بجلی کےتار چوری

November 26, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں ناقص سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے چوریوں کی شکایات عام ہو گئیں گذشتہ سے پیوستہ شب بھی نشتر ہسپتال ملتان کے آوٹ ڈور کے عقب میں قبرستان کی جانب سے نا معلوم چور بجلی کی قیمتی تاریں چوری کر کے لے گئے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں لیکن لائیٹ نہ ہونے کی وجہ سے چوروں کی شناخت نہ ہو سکی۔