مجاہد کالونی، پانی کے ٹینک میں گرکر 5 سالہ بچہ جاں بحق

November 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد مجاہد کالونی میں پانی کے ٹینک میں گرکر 5سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے نمبر4مجاہد کالونی میں گھر کے پانی کے ٹینک میں گرکر 5سالہ بچہ حمادولد ضیاءاللہ جاں بحق ہوگیا ،بچے کی لاش کو عباسی اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق پر ورثاءبغیر کسی کارروائی کے لاش کے اپنی ہمراہ لے گئے ،علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا علاقے میں تجاویزات کے خلاف آپریشن جاری تھا ،دریں اثناء بچے کی نمازجنازہ ناظم آباد کے مرکزی شارع پر ادا کئے جانے کے بعد پاپوشنگر قبرستان میں تدفین کردی گئی ۔