صوبائی حکومت کی مشاورت سے ازسرنو گیس پالیسی بنائی جائے، امتیاز شیخ

November 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی مشاورت سے ازسر نو گیس پالیسی بنائی جائے، یہ بات وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کے نام ایک خط میں کہی ہے امتیاز شیخ نے مراسلے میںکہا ہے کہ وفاق بجلی اور گیس کے معاملات پر سندھ کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ کرے ، سندھ کے ساتھ ناانصافی تشویش ناک ہے۔