ہزار گنجی میں معمولی تکرار پر تصادم، چار افراد زخمی

November 27, 2022

کو ئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ہزار گنجی میں معمولی تکرار پر تصادم فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک حملہ اور کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں گزشتہ روز دو گروپ میں معمولی تکرار پر تصادم میں فائرنگ اور کلہاڑیوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد غلام مصطفی۔غلام سرور۔ غلام مرتضی۔اور غلام مصطفی زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصادم کر بڑنے سے روکا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ پولیس نے ایک حملہ اور شیر احمد کو گرفتار کر لیا۔