بیوی کا قاتل شوہر 7 سال بعد گرفتار

November 27, 2022

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) زرغون آباد پولیس نے سات سال قبل بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کر گرفتار کر لیا پو لیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویڑن نوید عالم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ 2016 میں بیوی کو قتل کرنے والا ملزم نوا کلی میں موجود ہے جس پر اے ایس پی صدر سر کل عدیل اکبر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر عبداللہ کو گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد افغانستان فرار ہو گیا تھا دو روز قبل ہی واپس آیا تھا۔