کنواری کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

November 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر آباد تھانے کی حدود کنواری کالونی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 40سالہ شاہ وزیر جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق مقتول اسکریپ کا کام کرتا اور اس علاقے کا رہاشی تھا، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ اسے کسی نے فون کر کے بلوایا اور جیسے ہی پہنچا تو اس پر فائرنگ کردی گئی ، مقتول کے فون کی بھی جانچ کرائی جارہی ہے۔