ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے، مفتاح اسماعیل

November 28, 2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز، خبرایجنسی ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے، حکومت نے درست قدم نہ اٹھائے تو انہیں تحریک انصاف پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیںپاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر اپنا آرٹیکل شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ دسمبر کے بانڈز کی ادائیگی کے بعد بھی ڈیفالٹ کا خطرہ ختم نہیں ہوگا اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے معاہدے پر عمل نہ کرنے سے ڈیفالٹ کا رسک بڑھا،ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ،ٹھوس اقدامات کی فوریضرورت ہے۔ قومی مفاد کو سیاسی مفاد پر ترجیح دینی چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ڈالر کی بہترین شرح کیا ہے۔