کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب شادی ہال میں آگ لگ گئی

November 28, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب شادی ہال میں آگ لگ گئی۔آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔