تجارت کی ترقی میں چیمبر کی خدمات قابل ستائش ہیں ، جواد کاظمی

November 28, 2022

پشاور ( وقائع نگار ) خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید جواد حسین کاظمی سے چیئرمین جیمالوجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان شکیل وحیداللہ خان اور بیرسٹر ہاشم رضا نے ملاقات کی۔ چیمبر کے صدر نے خیر مقدم کرتے ہوئے اب تک ہونی والی پیش رفت پر بریفنگ دی اس موقع پر دوطرفہ تعاون اور قیمتی و نیم قیمتی پتھروں سے وابستہ تجارت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں سینٹرل ایشیاء کی مارکیٹوں تک جیمز سٹون سے وابستہ کاروباری طبقے کی آسان رسائی نیز وہاں کی مارکیٹوں میں پاکستان میں پیدا ہونے والے پتھروں کی نمائش , ویزوں میں درپیش مسائل اور اسکے بہتر حل کے ساتھ ساتھ سینٹرل ایشیاء کے تجارتی چیمبرز اور ایسوسیشنز سے بہتر تجارتی روابط قائم کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کو اپنے ایسوسی ایشن کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تجارت کی ترقی میں چیمبر کی خدمات قابل ستائش ہیں چیئرمین شکیل وحیداللہ خان نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں دو طرفہ تعاون اور کوششیں بار آور ثابت ہو سکتی ہیں اس موقع پر خیبر چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حاجی ظہیر اللہ شینواری بھی موجود تھے۔