احتجاجی سیاست رہنے دیں آپ کے بس کی بات نہیں، سعد رفیق

November 28, 2022

لاہور(صباح نیوز) وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے لونگ گواچاتک کا سفرتحریک انتشار کو مبارک ۔ ہر باراستعفے لینے نکلتے ہواوراپنے دے جاتے ہو !احتجاجی سیاست رہنے دیں ،آپکے بس کی نہیں ؟انشا اللہ عام انتخابات ہونگے مگرفارن فنڈڈ، آئین شکن بہروپیے کی سازشیں اصلیت اور حقائق سامنے آنے کے بعد ! انتظار فرمائیے ۔ گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے قیمتی سرکاری تحائف لوٹنے کے بیہودہ الزامات لگانے پر مہاتما عمران نے صحافی اور نجی ٹی وی کیخلاف پاکستان اور لندن میں عدالت جانیکا اعلان کیا تھا !لوٹ مار نہیں کی تورسیدیں لیکر عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے؟عدالت کب جا ؤگے؟چور تو آزادی نہیں دِلا سکتے نا!۔