وفاقی حکومت نے ملکی مسائل سے چشم پوشی کیلئے سیاسی افراتفری پھیلا رکھی ہے، خرم منج

November 28, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خرم منج نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملکی مسائل سےچشم پوشی کیلئے جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پھیلا رکھی ہے۔ امپورٹڈ حکومتی وزراء اصل مسائل پر بات کرنے اور انہیں حل کرنے کی بجائے سیاسی درجہ حرارت کو بڑھانے میں مصروف ہیں۔ انہوںنے مزیدکہا کہ مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کی جدوجہد کا ایک ہی ایجنڈا یعنی شفاف انتخابات ہیں۔