فاشسٹ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، تحریک انصاف

November 28, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عہدیداران رانا عبدالسمیع ، سعدیہ سہیل ،ایڈووکیٹ شجاعت جندران، محمد مدنی، ڈاکٹر شاہد صدیق، غلام محی الدین دیوان چودھری سجاد مہیس بلال اسلم بھٹی میاں محمد اکرم عثمان رخسانہ نوید رانا محمد تنویر ملک عثمان حمزہ اعوان شبیر سیال عبدالکریم کلواڑ مہتاب بھٹی ملک عامر عفیف صدیقی ندیم بارا شبیر گجر اعظم نیازی فائز خان خالد گھرکی چوہدری محسن مزمل مہر نعیم اللہ تاج میاں علی رشید چوہدری عبدالرحمن چوہدری کامران عباس میاں عمر اقبال عامر خلیل حاجی محمد علی خان ملک وقار رانا عارف مشتاق ملک حماد عوان نے کہا کہ ملک میں ظلم کا ہر طرف دور دورہ ہے اعظم سواتی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں فسطائی اور فاشٹ حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے امپورٹڈ حکمرانوں کے حواریوں کے منہ سے جھاگ بہہ رہی ہے پی ڈی ایم عمران خان سے مذاکرات کرنے کی بھیک مانگ رہی ہے راولپنڈی میں ٹھاٹھیں مارتا ہوا عوام کا سمندرنے ثابت کر دیا کہ وہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں عمران خان نے اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کرکے امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھو نک دی ہے۔