ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

November 28, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم اس دوران پنجاب کے بعض میدانی اضلاع میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی8، سکردو منفی 6، گوپس، قلات منفی 4، زیارت منفی 3، استور، گلگت، ہنزہ، کالام اور کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔