ایک اوور میں سات چھکے، بھارتی بیٹر کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ریکارڈ

November 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے شہر احمد آباد میں وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں مہاراشٹر کے اوپنر اور کپتان رتوراج سنگھ نےاتر پردیش کے لیفٹ آرام اسپنرشیوا سنگھ کے ایک اوور میں43رنز بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔ اس ریکارڈ ساز کارنامے پر بیٹر کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔ انہوں نے ساتواں چھکا نوبا ل مارا۔ یہ لسٹ اے کرکٹ کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں بریٹ ہیمٹن اورجو کارٹر نے مل کر ولیم لیڈ یوک کے ایک اوور میں43رنز فورڈ ٹرافی کے میچ میں بنائے تھے۔ گائیکواڈ نے59گیندوں پر220رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 16چھکے اور 10چوکے شامل تھے۔ وہ کسی بھی فارمیٹ میں ایک ہی اوور میں 43رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔