اساتذہ تقرری معاملے میں ضلعی تعلیمی افسران کی سفارشات نظر انداز کرنے کا نوٹس

November 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اساتذہ تقرری معاملے میں سندھ بھر کے ضلعی تعلیمی افسران کی سفارشات کو نظر انداز کرنے کا نوٹس لے لیا ہے، ترقیاں پانے والے اساتذہ میں جے.ایس.ٹیز اور ایچ.ایس.ٹیز شامل ہیں، فیلڈ افسران کی طرف سے شکایات دی گئی تھی کہ ڈائریکٹرز اسکولز کی طرف سے اساتذہ کی پوسٹنگ معاملے پر ان کی رائے کو اہمیت نہیں دی گئی۔