کے الیکٹرک کو اپنا قبلہ ہی نہیں سمت بھی ٹھیک کرنا ہوگی، گورنر

November 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں میڈیا سے بات چیت میں دعوی ٰ کیاکہ کے الیکٹرک کے لائسنس رینیول میں سب سے بڑی رکاوٹ میں ہونگا، میری اولین ترجیح بزنس کمیونٹی ہے،جبکہ کے الیکٹرک کو اپنا قبلہ ہی نہیں اپنی سمت بھی ٹھیک کرنا ہوگی۔انہوںنے کہا کہ لوگوں نے مجھے منع کیا کہ آپ کے الیکٹرک پر بات نہ کریں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، انہیں کاروباری طبقے کی بات سننا چاہیے۔واٹر بورڈ کے معاملات کو جلد دیکھوں گا، قبضہ مافیا کو کہتا ہو کہ وہ یہ شہر چھوڑ دیں، اب زمینوں پر قبضے نہیں ہونے دوں گا۔۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر احساس محرومی کو ختم کرنا ہے کہ ہم کچھ نہیں بلکہ ہم سب کچھ ہیں، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ۔70 سال گزر جانے کے باوجود لگتا ہے کہ آج ہجرت کرکے آئے ہیں۔