دوران ڈکیتی قتل کے ملزم کو سزائے موت، دس سال قید

November 29, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود اختر کیانی نے دوران ڈکیتی دکاندار کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت دیدی۔ تھانہ رتہ امرال میں بیس فروری کو مظہر عباس کی درخواست پر درج کیس کے مطابق اپنے بھائی غلام عباس کے ہمراہ ڈھوک منگٹیال کے علاقہ میں دکان پر دودھ دیا اور پچیس ہزار روپے لیکر واپس نکلے تو ایک موٹر سائیکل سوار نے اسلحے کی نوک پر رقم چھینی اور مزید پیسے نہ ملنے پر میرے بھائی کو گولی مارکر کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے بائیس سالہ ملزم عدنان عرف دانی کو گرفتار کیا تھا۔عدالت نے ملزم کو قتل کے جرم میں سزائے موت پانچ لاکھ روپے معاوضہ، ڈکیتی کے جرم دس سال اور چھینا گیا اسلحہ استعمال کرنے کے جرم میں تین سال قید اور بیس بیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی۔