ایپکا سی اینڈ ڈبلیو کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

November 29, 2022

پشاور(وقائع نگار )ایپکا سی اینڈ ڈبلیو نے ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر میگا پراجیکٹ ڈویژن ٹو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سی اینڈ ڈبلیو آفس باچا خان چوک میں دھرنا دیا اور احتجاجی کیمپ لگایا مظاہرین کی قیادت ایپکا ضلعی چیئرمین ذاکر اللّٰہ، صوبائی صدر وزیر زادہ، ضلعی صدر سجاد اللّٰہ، فیصل مشتاق اعوان، عباداللہ اور افتخار علی خان نے کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈی اے او میگا پراجیکٹ ٹو کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے ورنہ سی اینڈ ڈبلیو آفس کو تالے لگائے جائینگے بعد ازاں محکمے کے چیف انجینئر نے مظاہرین کو مذاکرات کے لئے طلب کر لیا اور یقین دہانی کرائی کہ ڈی اے او کیخلاف انکوائری کی جائے گی جس پر ملازمین نے احتجاج موخر کر دیا ۔