فٹبالرز کو ہیڈرز سے سنگین دماغی امراض لاحق ہونے کا خطرہ

November 30, 2022

لندن (جنگ نیوز) فٹبال کے کھیل میں گیند کو ہیڈ کرنا لازمی جزو ہے لیکن یہ کھلاڑیوں کے انتہائی خطرناک ثا بت ہوسکتا ہے۔ گلاسگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہیڈر سے دماغی امراض لاحق ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہے ۔ اس رپورٹ کی روشنی اسکاٹ لینڈ میں ٹرینِنگ کے دوران میچ سے ایک دن قبل اور بعد میں ہیڈرز پر پابندی عائد لگائی جارہی ہے۔ ساتھ ہی فٹبال کلبوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک مرتبہ سے زیادہ ایسے ٹریننگ سیشن نہ منعقد کریں جن میں پیشہ ور فٹبالرز کو ہیڈنگ کی مشق کرائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فٹبالرز کے دماغی امراض سے مرنے کے امکانات دوسرے لوگوں کی نسبت ساڑھے تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ اس سے قبل اسکاٹ لینڈ میں 12 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی تربیت میں ایک حد سے زیادہ ہیڈرز استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ گذشتہ برسوں میں کئی بڑے بڑے فٹبالرز ڈیمنشیا بیماری کے سبب جان سے گنوا چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں انگلیڈ کو ورلڈ کپ جتوانے جیک چارلٹن بھی شامل ہیں۔