ایف بی ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، لانڈھی سے ایک لاش ملی

November 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف بی ایریا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ لانڈھی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق گبول ٹاؤن تھانے کی حدود ےایف بی ایریا بلاک 22 شفیق کالونی کراچی کانٹا کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسکی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت 28 سالہ علی زمان ولد نوار خان کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سے کچھ لوٹا نہیں گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش پر پیش آیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ لانڈھی اسپتال چورنگی گل احمد کمپنی کے قریب گھر سے 50 سالہ شخص علی گل ولد غلام قادر کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔