ملک و قوم کیلئے جنرل باجوہ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پرویز الٰہی

November 30, 2022

راولپنڈی( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج نے معیشت کے استحکام، سفارتکاری اور قدرتی آفات میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ملک و قوم کیلئے بے مثال کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی نے راولپنڈی جی ایچ کیو میں پاک فوج کی کمان میں تبدیلی کی تقریب میںشرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔