فیض حمید نے قبل از ریٹائرمنٹ سے زبانی آگاہ کیا، ان کی خواہش قبول کرلی گئی، ذرائع

November 30, 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے تحریری استعفیٰ نہیں دیا، انہوں نے قبل از وقت ریٹائر ہونے سے زبانی آگاہ کیا۔تاہم ان کی خواہش کو قبول کر لیا گیا اور چند روز پہلے ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) بھجوائی تھی۔خیال رہے کہ وزیراعظم کو موصول ہونے والی6 سینئرترین افسران کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔