بلوچستان کے عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، کرن بلوچ

November 30, 2022

کوئٹہ(پ ر) وزرات اوورسیز پاکستانیز و انسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ایمپلائمنٹ اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آئی) کے ریجنل آفس کا دورہ کیا جہاں ریجنل ڈائریکٹر شہزاد احمد انہیں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی ،ادارے کے افسران بھی اس موقع پرموجود تھے، کرن بلوچ نے کہا کہ ای او بی آئی ایک اہم ادارہ ہے جو غریب ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کر رہا ہے، ادارے کو بلوچستان میں درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے اور وفاقی حکومت کے سامنے ان مسائل کو بھرپور طور پر اجاگر کرینگے، انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اور انکے مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی دے دریغ نہیں کرینگے۔