ستوکتلہ: 2جعلی منشی گرفتار، پٹواری معطل

November 30, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے پٹوارخانوں کی چیکنگ کی۔ اےڈی سی ریونیو ڈاکٹر مجتبیٰ بھروانہ نے پٹوارخانہ ستوکتلہ کا دورہ کیا، جہاں پٹواری کی عدم موجودگی میں پرائیویٹ اشخاص بطورِ منشی کام کر رہے تھے،جس پر 2 افراد کو موقع پر گرفتار کرکےمقدمے کا اندراج کروایا گیا جبکہ پٹواری کو معطل کر دیا۔