یورپ کو مطلوب منشیات کا اسمگلر دبئی میں گرفتار

December 01, 2022

دبئی (نیوز ڈیسک) یورپ کو مطلوب منشیات فروشوں کے گروہ کا سرغنہ دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم اسپین سے فرار ہو کر دبئی پہنچا تھا جہاں سے اْسے گرفتار کیا گیا۔ 5ممالک میں کارروائیوں کے دوران سپر کارٹیل نامی اس گروہ کے 49مشتبہ ارکان کو بھی اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔ چھاپوں میں 30ٹن سے زائد منشیات بھی قبضے میں لی گئیں گروہ کے سرغنہ سمیت 7افراد کو خاص آپریشن کے تحت گرفتار کیا گیا یہ آپریشن یورو پول کی سربراہی میں جاری ہے اور اس میں اسپین، فرانس، بلجیم ، نیدر لینڈز اور امارات شامل ہیں۔