فٹبال ورلڈ کپ کے دوران کورونا سے کیمل فلو پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا

December 01, 2022

دوحا (جنگ نیوز) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سال ورلڈکپ کے دوران کووڈ کے خاندان سے تعلق رکھنے والا اور ا س سے زیادہ جان لیوا وائرس کیمل فلو بھی پھیل سکتا ہے۔ طبی جریدے میں شائع تحقیقی رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ کے دوران نہ صرف قطر بلکہ اس کے پڑوسی ممالک میں کئی متعدی امراض پھیل سکتے ہیں۔ چونکہ لاکھوں افراد ٹورنامنٹ دیکھنے قطر آرہے ہیں اور ان سے کووڈ، منکی پاکس، مرس اور دیگر امراض مختلف ممالک تک پہنچ سکتے ہیں۔ اگرچہ قطر اس حوالے سے تیار ہے مگر لوگوں کے تحفظ کیلئے پھیلاؤ کی نگرانی کرنا ضروری ہے۔ماہرین نے قطر جانے والے افراد کو اونٹوں کو چھونے سے گریز کا مشورہ بھی دیا۔ خیال رہے کہ مرس وائرس سب سے پہلے 2012میں سعودی عرب میں رپورٹ ہوا تھا اور اب تک اس کے 27مختلف ممالک میں 2600کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔