ٹریفک حادثات میں خاتون اور دو افراد جاں بحق، 2 زخمی

December 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنارس ولیکا اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں31سالہ عثمان غنی جاں بحق ،26سالہ ارباز زخمی ہوگیا،بلدیہ رئیس گوٹھ بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں ماں جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا ، اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 70سالہ سکینہ کے نام سے ہوئی ہے ۔بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں پیڈسٹرین برج کے قریب تیزرفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 29سالہ فضل الرحمن ٰ جاں بحق ہو گیا۔