فرح شہزادی کا دوبارہ نیب تحقیقات کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

December 01, 2022

لاہور(کورٹ رپورٹر) سابق خاتون اول بشرٰی بی بی کی سہیلی فرح شہزادی نے نیب تحقیقات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،فرح شہزادی کی کمپنی غوثیہ بلڈرز کے وکیل اظہر صدیق نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر دوبارہ تحقیقات شروع کردی ہیں، نیب کوقانون کے مطابق پرائیویٹ افراد کے خلاف تحقیقات کرنے کا اختیار نہیں، نیب نے شہباز شریف، گورنر پنجاب ودیگر کیخلاف انکوائریاں بند کر دی ہیں، فرح شہزادی ودیگر کیخلاف نئے سرے سے انکوائری شروع کرنا خلاف قانون ہے عدالت انکوائری روکنے کا حکم دے۔