سول سرونٹس ملازمت میں توسیع سفارشات تیاری کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم

December 01, 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی کابینہ نے سول سرو نٹس کو ملازمت میں توسیع کیلئے سفارشات کی تیاری کیلئے وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار کی سر بر اہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔یہ منظوری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ‘ وزارت خزانہ اور وزارت قانون و انصاف کی رائے لے کر سفارشات کو حتمی شکل دی جا ئیگی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ ملازمت میں توسیع کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے۔ کمیٹی اس تجویز کے قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لے گی۔