ضلع کاریزات کا نوٹیفکیشن واپس لینا قابل مذمت ہے، جے ڈبلیو پی

December 01, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست نے ضلع کاریزات کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاریزات کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی کاریزات بچا ؤکمیٹی کی ضلع کاریزات خانوزئی کے حوالے سے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے پارٹی کارکن اس جدوجہد میں اپنی شرکت یقینی بنائیں گے۔