سی ڈی اے آپریشن 61 کنال اراضی واگزار، 9 ٹرک سامان ضبط

December 01, 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے شہری علاقوں میں پلاٹ لائن سے باہر تجاوزات جس میں فینسز لوہے کی گرلز اور کانٹے دار تار اور سی ڈی اے زمین پر بنائے گئے غیر قانونی لان کو ختم کرنے اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے صاف کرنے کےساتھ ساتھ دیہی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو گرانے اور تجاوز کنندگان کے خلاف آپریشن کیا ۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کےتعاون سے سیکٹر C-13 میں آپریشن کے علاوہ سیکٹر G-7 ،F-10 ،,E-12 اور D-12 میں مختلف کارروائیوں میں 61 کنال زمین واگزار کر کے 9 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔