نجی تعلیمی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں، وزیر تعلیم

December 01, 2022

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر اہتمام جماعت پنجم اور ہشتم کی امتحانی فیس میں غیر معمولی اضافہ غیر منطقی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر سے ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت حکومت کا ہاتھ بٹارہے ہیں۔ پی ایس این کے مرکزی صدر نے وزیر تعلیم کو دی گئی درخواست میں خدشات کا اظہار کیا کہ ہزاروں بچے فیسوں میں ہوشربا اضافے کیوجہ سے امتحانات سے محروم ہو جائیں گے۔وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے یقین دہانی کروائی کہ فیسوں میں اضافہ واپس ہوگا۔