ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملازمین کا مطالبات تسلیم نہ ہونے کیخلاف وزیر اعلیٰ آفس کے باہر دوبارہ احتجاج کی دھمکی

December 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کیخلاف دوبارہ احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی،مہرناصر جاوید مہارچیئرمین آل پنجاب ووکیشنل ایمپلائز ایسوسی ایشن مہر ناصر جاوید نے کہا کہ ہم نے چارٹر آف دیمانڈ پیش کیا کہ صوبائی خزانے سے مستقل بجٹ دیا جائے،گورنمنٹ آف پنجاب کے مطابق ریگو لر سروس ، 2017 کا سٹرکچر دیا جائے ، کنٹریکچوئل ملازمین اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے ،اگر ہمارے مطالبات نا مانے گئے تو ہم پھر سے وزیر اعلی کے دفتر کے باہر احتجاج کرینگے۔