سپر لیگ 13 فروری سے شروع، افتتاحی میچ قلندرز اور سلطانز کے درمیان

December 02, 2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا آغاز ملتان سے ہوگا۔ میچز کا آغاز تیرہ فروری جبکہ فائنل 19مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں میچ ملتان اور کراچی اور دوسرے مرحلے میں لاہور و پنڈی میں ہوں گے۔ فائنل لاہور میں ہوگا۔ پہلی مرتبہ افتتاحی تقریب ملتان میں ہو گی۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور فائنلسٹ ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا ۔باقاعدہ شیڈول کا اعلان فرنچائزز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔ پی ایس ایل کے لئے ٹیمیں نو فروری کو جمع ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی،لاہور ملتان اور اسلام آباد اپنے پانچ پانچ میچ ہوم گرائونڈ پر کھیلیں گی۔