ناک آؤٹ مرحلے کا کل سے آغاز

December 02, 2022

دوحا(جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے ناک آئوٹ اسٹیج میں 3دسمبر کو ہالینڈ کا امریکا سے میچ ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے مدمقابل سینیگال کی ٹیم ہوگی۔ ارجنٹائن سے آسٹریلیا کی ٹیم مقابلہ کرے گی۔ ارجنٹائن سے شکست کے باوجود پولینڈ بہتر گول اوسط کی بنیاد پر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر گئی جہاں اس کا مقابلہ ٹائٹل ہولڈر فرانس سے ہوگا۔