قدرتی آفات اور انسانی تباہ کاریوں سے عالمی اقتصادیات کو 268 ڈالرز کا نقصان

December 02, 2022

جینوا (اے ایف پی )قدر تی آفات اور انسانی ساختہ تباہ کاریوں سے2022ء میں دنیا کو 268ارب ڈالرز کے اقتصادی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔اس کی بنیادی وجوہ میں طوفان اور انتہائی موسموں سے پیش آنے والی تباہ کاریاں شامل ہیں ۔زیورخ میں قائم بیمہ گروپ نے یہ ازسر نو تخمینہ لگایا ہے ۔ جس نے نصف سے بھی کم122ارب ڈالرز کے انقصانات کے ازالے کا بیمہ کیا ہے ۔یورپ میں موسم سرما کے طوفانوں ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا جو جنوبی نصف کرہ میں آتے ہیں وہاں سیلابوں ، فرانس اور امریکا میں ژالہ باری سے 115ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔