• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس سربراہ کے سابق محافظ کو دہشت گردی سازش کے الزام کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) حماس سربراہ کے سابق محافظ کو دہشت گردی کی سازش کے الزام کا سامنا، برطانیہ میں پناہ اور شہریت لی، یہودی مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش، جرمنی میں تنظیم کیلئے اسلحہ فراہم کرنے کا مقدمہ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ذاتی محافظ کے طور پر کام کرنے والے ایک شخص کو برطانیہ نے پناہ اور بعد ازاں شہریت دی، جس کے بعد اس پر یہود مخالف دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا۔ قانونی وجوہات کی بنا پر مسٹر ایکس نامی ملزم 2015 میں برطانیہ پہنچا اور اسے مستقل رہائش دی گئی، جبکہ بعد میں اسے برطانوی شہریت بھی مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق وہ انگلینڈ کے ایک بڑے شہر کے مضافات میں آئی ٹی کنسلٹنٹ کے طور پر رہتا رہا اور گزشتہ نومبر لندن میں گرفتار کیا گیا۔ جرمنی میں اس پر یہودی مراکز، اسرائیلی سفارت کاروں اور اسرائیل کے حامی مظاہروں کو نشانہ بنانے کی سازش میں مرکزی کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔
اہم خبریں سے مزید