• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم کا مقابلہ جدید ٹیکنالوجی تربیت یافتہ افرادی قوت سے کیا جا سکتا ہے، محسن نقوی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سائبر کرائم کا مقابلہ جدید ٹیکنالوجی، تربیت یافتہ افرادی قوت سے کیا جا سکتا ہے ، آن لائن مالیاتی فراڈ، جعلی اکاؤنٹس، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔یہ ہدایت انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے )سینٹرل زون ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر سائبر کرائمز کے خلاف جاری آپریشنز اور تحقیقات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے شکایات سیل، فرانزک لیب اور انویسٹی گیشن ونگ کا معائنہ کیا اور شہریوں کی شکایات کے اندراج سے لے کر تفتیش اور ملزمان کے خلاف کارروائی تک پورے نظام کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں آن لائن مالیاتی فراڈ، ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید