• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں خاتون کی مبینہ جبری شادی کی کوشش، اسپین میں دو افراد گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں خاتون کی جبری شادی کی مبینہ کوشش، اسپین میں دو افراد گرفتار، رشتہ دار کے بہانے پاکستان بلا کر اسپینش پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا، گھر میں قید کرکے کزن سے شادی کرانیکی تیاری، اسپینش و پاکستانی حکام کے تعاون سے خاتون بازیاب، اسپین مبتقل کی گئی، دونوں افراد بارسلونا ایئرپورٹ پر حراست میں لیے گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپینش پولیس نے بتایا ایک خاتون کو مبینہ طور پر دھوکے سے پاکستان لے جاکر کزن سے جبری شادی کرانے کی کوشش کی گئی، جسے بازیاب کراکے اسپین واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون ستمبر 2025 میں اس یقین دہانی پر پاکستان گئی تھی کہ اہلخانہ نے بارسلونا میں مقیم پاکستانی شخص سے اس کے تعلق پر اعتراض ختم کردیا ہے، تاہم پاکستان پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر اس کا اسپینش پاسپورٹ لے لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید