• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی بہنوں کی صحت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی صحت سے متعلق زیر گردش افواہوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔جیل میں اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات کی فوری اجازت دینے، طبی ضروریات کو یقینی بنانے کا مطالبہ ، پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کی بہنوں کو گرفتاری کے بعد سے اہل خانہ اور وکلاء تک رسائی نہیں دی جا رہی، جو نہ صرف انتہائی تشویشناک صورتحال ہے بلکہ ان کے بنیادی حقوق کے حوالے سے بھی سنجیدہ سوالات پیدا کرتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ مزید کسی تاخیر کے بغیر عمران خان کی بہنوں کو جیل میں اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ان کی طبی ضروریات کو یقینی بنایا جائے اور ان کی صحت، سلامتی سے متعلق تمام خدشات کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کے بنیادی حقوق اور ان کی صحت و سلامتی سے متعلق تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کئے جانے چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید