• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیداواری لاگت میں کمی لائے بغیر ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی نا ممکن، ریحان نسیم

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ پیداواری لاگت میں کمی لائے بغیر ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدی مسابقت کی بحالی اور صنعتی ترقی ممکن نہیں ہے۔ وہ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے بھاری بوجھ اور بجلی اور گیس کی بلند قیمتوں کی وجہ سے برآمدی شعبہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے اور اقتصادی سست روی کے باعث رواں مالی سال کے آغاز سے برآمدات میں اضافے کی بجائے کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور خام مال کی قیمتوں میں بار بار اضافے نے کاروبار کرنے کی لاگت کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ پیداواری لاگت کو کم کرنے، صنعتی مسابقت کی بحالی اور معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں مزدوروں اور ذیلی صنعتی شعبوں کا روزگار ٹیکسٹائل کے شعبے سے منسلک ہے لیکن صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھانے والی پالیسیاں برآمدات میں اضافے اور روزگار کی فراہمی بڑھانے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ وائس چیئرمین حارث یوسف نے سیکٹر میں اتحاد پر زور دیا اور یقین دلایا کہ نئی قیادت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے طویل المدت استحکام کے لیے کام کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید