اسلام آباد ایئرپورٹ پر رشوت کی ویڈیو، اے این ایف اہلکار معطل

December 02, 2022

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آبادانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کے اہلکاروں کی رشوت ستانی کی مبینہ ویڈیو میں نظر آنے والے تمام اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پیشہ ورانہ اخلاقیات کے اعلیٰ معیار پر قائم ہے،اےاین ایف اہل کاروں کی رشوت وصول کرنے میں ملوث ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر حکام کی جانب سے فوری اور سخت ایکشن لیا گیا ہے۔